وزیر دفاع خواجہ آصف سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی ملاقات

Published On 06 May,2024 05:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فرانس دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں، پاکستان خطے میں استحکام اور امن کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے۔

فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا، فرانسیسی سفیر نے سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔