اسلام آباد: (دنیا نیوز) مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا موقف سامنے آگیا۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سپر یم کورٹ نے اس کیس میں ہمیں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا، مخصوص نشستوں پر بعد میں 23 اراکین نے حلف لیا تھا اس حوالے سے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہوا تھا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ اب بھی ان اراکین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن سے آنا ہے جیسے ہی الیکشن کمیشن کوئی حکم یا نوٹیفیکیشن بھجواتا ہے تو اس پر عمل ہوگا۔