اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین بیج ترمیمی آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے، بلوچستان میں گیس کی اوور بلنگ اور سیلز ٹیکس کی مد میں اضافی وصولیوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور رول 18 کے تحت پوائنٹ آف آرڈر کے علاوہ اٹھائے گئے نکات پر بحث ہوگی، چکدرہ اپر دیر سڑک کی حالت زار پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔