نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے : یوسف رضا

Published On 27 April,2024 03:57 pm

لاہور:(دنیا نیوز ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

 

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن کا خواہاں ہے، افغانستان اور امریکہ کے درمیان امن کیلئے بات چیت کا آغاز کیا ہے ، ہمارا ویژن خطے میں امن،خوشحالی اور غربت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک خطے کے ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک خطے کے ممالک کے درمیان گیم چینجرمنصوبہ ہے۔