راولپنڈی: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جاری مہم کے خلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست رضا ودود قریشی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر چند عناصر اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی کر رہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کے خاندان کے افراد کا پرائیویٹ ڈیٹا لیک کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ڈیٹا کی رسائی صرف نادرا اور ایف آئی اے تک تھی، ڈیٹا لیک کرنے میں سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں، سوشل میڈیا مہم عدالتی نظام اور عوام کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے، اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والے یوٹیوبرز اور وی لاگرز کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔