لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل میچز کی ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں کے معاملے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے کو شکایت ملی تھی کہ پی سی بی میں کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ ٹکٹوں کی مد میں کیا گیا، ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے ماوش عمر نامی آفیسر کو طلب کرکے اس کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کا سارا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ٹکٹوں کی فروخت میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے، اس حوالے سے جلد پی سی بی کے مزید افسران کو طلب کیا جائے گا۔