لاہور:(ویب ڈیسک) الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے اوور چارجنگ کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے بلائے جانے پر بھی لیسکو حکام پیش نہ ہوئے۔
لیسکو ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے پر لیسکو کے 7 سپرنٹنڈنگ انجینئرز (ایس ایز) پیش نہیں ہوئے،ایف آئی اے نے انکوائری کےلیے آج لیسکو کے 7 ایس ایز کو بلایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام سے کہا گیا ہے کہ انکوائری کرنی ہے تو لیسکو ہیڈ آفس آئیں، لیسکو افسران اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، عید کے بعد وکلا کے ذریعے جواب دیں گے۔
ادھر لیسکو ایس ایز نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے اوور بلنگ معاملے کو نہیں دیکھ سکتے۔