اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے چائنیز آئی پی پیز کو عدم ادائیگیوں پر اظہار تشویش کیا۔
وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی یقین دہانی کرا دی، ملاقات میں پاکستان میں چین کی مدد سے جاری مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان سی پیک کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔