لاہور: (دنیا نیوز) 30 دسمبر کو ہونیوالے بجلی بریک ڈاؤن کے حقائق سامنے آگئے، ' دنیا نیوز' نے تفصیلات حاصل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق 30 دسمبر کو رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئی تھیں، گدو، شکار پور، مورو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور ملتان کی لائنز ٹرپ ہوئی تھیں۔
این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی کی 11 لائنز ٹرپ کر گئی تھیں، پہلی لائن ساڑھے گیارہ بجے ٹرپ کر گئی، اس کے بعد دوسری لائنز ٹرپ کر گئیں، ٹرپنگ کے وقت ساؤتھ میں بجلی پیداوار 4453 میگاواٹ، نارتھ میں 4305 میگاواٹ تھی۔
ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کا نظام ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا، مرمت کے نام پر کھربوں روپے کی وصولی کے باوجود سسٹم بہتر نہ ہو سکا۔