کشمور: (دنیا نیوز) گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کرتے ہوئے 747 میگا واٹ کی ایک مشین کو چلا دیا گیا، 100 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی گئی۔
3 روز گزرنے کے بعد آخر کار گڈو انتظامیہ نے 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کی ایک مشین کو چلا لیا، 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے بریکر میں فنی خرابی کے باعث آگ لگی تھی۔
پاور پلانٹ کے تمام ایشوز کو حل کرنے کے لیے ٹیکنیکل انجینئر سمیت اعلیٰ افسران موجود ہیں۔
پاور ہاؤس انتظامیہ کے مطابق 500 کے وی کے سوئچ یارڈ میں تاحال فنی خرابی برقرار ہے، بریکر کو تبدیل کرنے میں 15 روز تک لگ سکتے ہیں، متبادل بریکر کے ذریعے گڈو تھرمل پاور ہاؤس کی مشینوں کو چلایا جا رہا ہے۔