اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیا جائے۔
صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ حکومت تقسیم کار کمپنیوں کو نہیں چلا سکتی، افسران کو پتہ نہیں ہوتا کہ تقسیم کار کمپنیوں میں کیا ہو رہا ہے۔
محمد علی نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیاں حکومتی ملکیت میں ہوتے ہوئے نہیں چل سکتیں کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کیا ہو رہا ہے کسی کو پتہ نہیں ہوتا۔