کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کے 15 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ 19 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دے دی گئی۔
سعید میمن کو ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ میں ترقی مل گئی، سمیع الرحمان، بلال اسلم، احمد رضا، ارتضیٰ حیدر، عامر نواز، خرم سعید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دے دی گئی۔
کاشف مصطفیٰ، عائشہ آغا، افتخار خان، لیاقت علی، ندیم ظفر، رضوان شاہ، محمد طاہر اور علی امام زیدی بھی ترقی ملنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر بن گئے۔
ایف آئی اے افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس میں ایف آئی اے افسران کو گریڈ 19 میں ترقی کی منظوری دی تھی۔