ایف آئی اے لاہور کا چھاپہ، غیر رجسٹرڈ و غیر معیاری ادویات بنانیوالی فیکٹری پکڑلی

Published On 19 March,2024 05:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات بنانیوالی فیکٹری پکڑلی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حکومت کی طرف سے بنائی گئی ٹاسک فورس نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کی نگرانی میں کارروائی کی، ٹاسک فورس نے گجو متہ لاہور کے قریب ہربل فارما پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ٹاسک فورس نے بھاری مقدار میں ہربل مصنوعات برآمد کیں، ادویات ڈریپ کی منظوری کے بغیر اور آلودہ ماحول میں تیار کی جا رہی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈرگ انسپکٹرز نے فیکٹری کو سیل کر دیا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں معیار جانچنے کیلئے ادویات کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔