87 ایف آئی اے ملازمین پر ایئر پورٹس، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تعیناتی پر پابندی

Published On 16 March,2024 05:31 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) لیبیا اور یونان کشتی حادثہ رپورٹ کے بعد ایف آئی اے کے 87 چھوٹے رینک کے افسر بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔

ان افسروں کی امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں بھی تعیناتی پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 1 اسسٹنٹ ڈائریکٹر 1 آفس سپرنٹنڈنٹ 4انسپکٹرز، 12 سب انسپکٹر 17 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز پربھی پابندی لگائی گئی یے جس میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے 12 ملازمین ، کے پی کے کوہاٹ زون کے7 ملازمین ، ملتان زون کے 9 ملازمین شامل ہے۔

نوٹیفکیشن میں اسلام آباد زون کے 16 ملازمین ، لاہور زون کے 9 ملازمین ،فیصل آباد زون کے 3 ملازمین، بلوچستان زون کے 14 ملازمین ،کراچی زون کے 17 ملازمین بھی پابندی کی زد میں آ گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں ان ملازمین کے خلاف مختلف شکایات پر تحقیقات چل رہی تھی، تحقیقات کے بعد ان ملازمین کے امیگریشن اور ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے افسر احسان صادق نے رپورٹ تیار کی تھی، وزیر داخلہ نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔