آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 16 March,2024 06:14 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، شورکوٹ میں چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم مسافر محفوظ رہے۔

شجاع آباد کے علاقے موٹروے بستی داد انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان حادثہ پیش آیا، تصادم اس قدر شدید تھا کہ ٹینکر کا سامنے والا حصہ تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب شورکوٹ میں موٹروے ایم 4 پر چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، موٹروے پولیس کی بروقت ریسکیو کارروائی سے 50 مسافروں کی جانیں بچ گئیں، موٹروے پولیس آگ بجھانے والے آلات سے آتشزدگی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی۔