بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کا ملزم ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ بہاولنگر کے علاقے چک نمبر 13 گجیانی روڈ پر گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم نے گزشتہ دنوں گھر میں گھس کر 16 سالہ طالبہ کو قتل کیا تھا، ملزم کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جن کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔