لاہور: (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کیلئے تین ماہ قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ انشورنش کی ری لانچنگ کے لیے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لیے 3 ماہ میں قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے، عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پاکستان مسلم لیگ ن کا پراجیکٹ ہے، پائیدار مکینزم کے ساتھ اسے ری لانچنگ کریں گے۔