بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا میں سوئی گیس کے بل کی ادائیگی کے جھگڑے پر بھائیوں نے محنت کش کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق بورے والا کے رہائشی محنت کش نے گھر کے استعمال کیلئے ہمسائیوں سے سوئی گیس لے رکھی تھی، گزشتہ روز بل کی ادائیگی کا معاملہ جھگڑے میں تبدیل ہو گیا جس پر طیش میں آکر 2 بھائیوں نے ہمسائے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار دیں۔
محنت کش کو گولیاں لگنے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
دوسری جانب مقتول کے بھائی نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 9 ہزار لے کر مزید رقم کیلئے دھمکیاں دیں، بھائی بل کی مزید رقم دینے کا بھی وعدہ کرتا رہا لیکن ملزموں نے ایک نہ سنی، ہمارے والدین نے ملزمان سے گھر کے استعمال کیلئے گیس لے رکھی تھی۔