رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، دوطرفہ فائرنگ کی وجہ سے پولیس موبائل کو بھی جزوی نقصان پہنچا، ہلاک ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔