روجھان: (دنیا نیوز) تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں کچے کے جرائم پیشہ افراد اور اغوا کاروں نے تاوان نہ دینے پر دو مغویوں کو قتل کر دیا۔
ذرائع پولیس کے مطابق روجھان میں قتل ہونیوالے مغویوں کے نام احسن فاروق راجپوت اور شہزاد احمد ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والے دونوں افراد کو کچھ روز قبل اغوا کیا گیا تھا، احسن فاروق اور شہزاد احمد کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔