کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 شہریوں کو گولیاں مار دیں، 3 ملزم بھی گرفتار

Published On 16 March,2024 06:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 2 شہریوں کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے واٹر پمپ میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں کو روک کر لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران روکنے کی کوشش پر ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے دونوں شہری شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب کراچی کی اسلامیہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 3 خطرناک ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔