صوابی: (دنیا نیوز) معمولی تکرار پر بھائی نے اپنے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی۔
افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے میاں کلے میں پیش آیا جہاں معمولی زبانی تکرار بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم کی فائرنگ سے ایک خاتون اور بچی شدید زخمی بھی ہوئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بھائیوں کی شناخت مشتاق اور محمد زادہ کے ناموں سے ہوئی، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔