حب: کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

Published On 15 March,2024 06:12 am

حب: (دنیا نیوز) حب میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایرانی تیل سے بھری ہوئی کار سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی اور موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل اور کار سوار جلنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔