شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو ہلاک، مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار

Published On 15 March,2024 06:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو مارا گیا، ایک ملزم کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ ڈاکو نے لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ملزم موقع پر دم توڑ گیا، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے، پولیس نے تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔