کراچی:رینجرزاورپولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

Published On 16 March,2024 09:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کی شناخت صفدر اور ابراہیم کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیاگیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سائٹ کے علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔