اسلام آباد:(دنیا نیوز)ایف آئی اے اور ڈریپ کے کریک ڈاؤن کے دوران جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کا کہناہے کہ ڈریپ کے ساتھ مل کر جعلی ادویات کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم نسیم مسیح کو بوہڑ بازار راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم بوہڑ بازار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی عرصہ دراز سے فروخت میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرلی گئیں۔
واضح رہے جعلی اور غیر رجسٹرد ادویات کی غیر منظم فروخت سب سے زیادہ انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی سائٹس پر ہورہی ہیں جس نے ترقی پذیر ممالک کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔