کراچی: (دنیا نیوز) کراچی: امریکی ڈالرزکی غیرقانونی خرید وفروخت پر نجی بینک کے ملازمین سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کھڈہ مارکیٹ میں نجی بینک کی برانچ پر چھاپہ مار کر ڈالرز کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث برانچ کے ملازمین سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپے کے دوران 15000 امریکی ڈالربرآمد کرلیے، بینک ملازمین بغیرکسی رسید کے ڈالرکی خرید وفروخت میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں بینک کے 2ملازمین ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔