راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں بزرگ شہری سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک انڈرپاس میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کے بعد مری روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔
راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ٹرک نے بزرگ شہری کو روند ڈالا، مرنے والے شہری کی شناخت محمد انس کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔