ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں امونیا گیس کا سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امونیا گیس کا سلنڈر پھٹنے کا واقعہ ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں پیش آیا، سلنڈر آئس فیکٹری میں پھٹا جس کی وجہ سے بجلی کی تاروں میں بھی آگ لگی، حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، ریسکیو ٹیم نے آگ کو بجھا کر صورتحال پر قابو پا لیا۔
رضوان قدیر نے بتایا کہ زخمی افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، امونیا گیس تحلیل ہو چکی، اہل علاقہ کو کوئی خطرہ نہیں، واقعے کی مکمل انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔