اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں خوف، سیاسی بے یقینی کی فضا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں گھٹن نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، تحریک انصاف کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ جمہوری طریقہ تھا، ملک کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ آئین بھی خاص لوگوں کے فائدے کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، ہم نے دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑیں، آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات ہونے تھے، جو الیکشن نہیں جیت سکتے تھے انہوں نے نگران حکومت کی مدت بڑھا دی۔
انہوں نے کہا کہ غیرآئینی اور غیر قانونی سیٹ اپ کو طول دیا گیا، قانون و آئین کی بالادستی ہونی چاہئے، مینڈیٹ کو تسلیم کیا جانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما 9 ماہ سے جیل میں ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بڑے تحریک آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔