لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں آج ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ذی القعدہ جمعہ 10 مئی کو ہو گی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر سرپرستی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے شہادتیں جمع کی گئیں، لیکن ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم ذی القعدہ جمعہ 10 مئی کو ہو گی۔