ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بہن بھائی جاں بحق

Published On 08 May,2024 10:22 pm

لیہ: (دنیا نیوز) کھمبی اڈہ پر افسوسناک حادثہ میں ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجہ میں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو عملہ کے مطابق مرنے والا بھائی بہن کا سیکنڈ ایئر کا پرچہ دلوا کر گھر واپس جا رہا تھا، مرنے والے دونوں بہن بھائی چوبارہ شہر کے رہائشی تھے۔

حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو عملہ نے لاشیں تحصیل ہسپتال منتقل کر دیں، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔