گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Published On 06 May,2024 08:25 pm

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بنوں کے علاقے ہنجل نور باز مین پیش آیا جہاں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ملبے تلے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور تمام زخمیوں کو نکال لیا، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔