اسلام آباد: (دنیا نیوز) مدرسہ میں زیر تعلیم طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ بارہ کہو کے مدرسہ ریاض الجنہ میں پش آیا جہاں 18 سالہ طالبعلم مدرسے کی چھت پر واپڈا کی تاروں کو چھونے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق واپڈا کا عملہ علاقے میں کام کررہا تھا، بجلی کی تاریں مدرسے کی چھت پر پڑی ہوئی تھیں، طالبعلم کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے طالبعلم کو مردہ قرار دے دیا۔