اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس سوموار کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن سے اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری شریک ہوں گے، سنی اتحاد کونسل سے عامر ڈوگر، پیپلز پارٹی کی نمائندگی اعجاز جاکھرانی کریں گے، ایم کیو ایم سے امین الحق، آئی پی پی سے گل اصغر خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بجٹ سیشن اور صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پہلے پارلیمانی سال کا کیلنڈر بھی زیر غور آئے گا۔