جسٹس بابر کے خط سے تاثر دیا گیا کہ عدلیہ میں اداروں کی مداخلت ہورہی ہے: اعظم تارڑ

Published On 14 May,2024 05:24 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے خط کےمندرجات سےتاثردیا گیا کہ ادارے مداخلت کرتےہیں۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نےکہا ہے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں ہورہی، چھ جج صاحبان کےخط کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اٹارنی جنرل نےایک خط سےمتعلق وضاحت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آجکل ٹی وی،اخبار،میڈیا پرسوشل میڈیا ریگولیٹرکےحوالےسےکافی چرچا تھا، آج وہ ڈرافٹ منظوری کےلیےکابینہ میں آیا تھا، کچھ گائیڈ لائن مختص کی گئیں جوآئین پاکستان کےمطابق ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کومعاشی بحران سےنکلنےکےلیےاتحاد کی ضرورت ہے۔

عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اگرکسی کےپاس دہری شہریت ہےتواسےڈکلیئرکرنا ہوتا ہے، اس ایک معاملےپرقومی سلامتی پرسوالیہ نشان نہیں اٹھانا چاہیے اور  قومی سلامتی کےمعاملات کوخطوط کےذریعےاجاگرنہیں کرنا چاہیے، عدالت کو صرف ان کیمرہ بریفنگ کا کہا گیا تھا کسی نےنہیں کہا کہ پیچھےہٹ جاؤ۔