اربوں لوٹنے والے کو ریلیف دیدیا، فیصلہ رسوا کن ہے: خرم دستگیر

اربوں لوٹنے والے کو ریلیف دیدیا، فیصلہ رسوا کن ہے: خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت ہوتی ہے، آج کا فیصلہ رسوا کن فیصلہ ہے، اربوں لوٹنے والے کوعدلیہ نے ریلیف دے دیا۔

احمد اویس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کل ویڈیولنک کے ذریعے پیشی پر کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے، پاکستان کا اصل مسئلہ آئین کو مقدم نہ سمجھنا ہے، سب کو آئین کو مقدم سمجھنا ہوگا۔