پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند

Published On 17 May,2024 10:05 am

خیبر: (دنیا نیوز) پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز تک کیلئے بند کر دیا گیا۔

طور خم بارڈر 17 سے 19 مئی تک بند ہو گا، طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تین دن تک بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا۔

حکام نے کہا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن حکام اپنا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کررہے ہیں اس لیے بارڈر کو بند رکھا گیا ہے، پیر کے روز سے پاک افغان بارڈر مکمل طور پر کھل جائے گا۔