لاہور: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزم ہلاک

Published On 17 May,2024 04:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 2 خطرناک ملزم مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ کے اہلکار ملزمان کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کیلئے مناواں لے جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزموں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والے ملزموں کی شناخت شوٹرز محمد اعظم اور صدیق عرف چھیکو مسیح کے ناموں سے ہوئی، دونوں ڈکیتی، نقب زنی اور قتل جیسی سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھے۔