انوکھی واردات : ساہیوال پاور پلانٹ جانے والے کوئلے کی بوگی چوری

Published On 16 May,2024 06:30 pm

لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے کے ملازمین انوکھی واردات سامنے آگئی ، ساہیوال پاور پلانٹ جانے والے کوئلے کی بوگی مبینہ طور پر چوری ہوگئی۔

پاکستان ریلوے کے ملازمین کی انوکھی چوری کی واردات نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ، ساہیوال پاور پلانٹ جانے والے کوئلے کی بوگی مبینہ طور پر چوری ہوگئی ۔

حکام کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والا کوئلہ پورٹ قاسم سے لوڈ ہوا لیکن ساہیوال پہنچنے سے قبل ہی کوٹری ریلوے سٹیشن کے مقام پر کوئلہ غائب ہوگیا۔

واردات کی انوکھی منطق ریلوے حکام کی جانب سے سامنے آگئی ، حکام کا کہنا ہے کہ کوئلہ بوگی میں سوراخ ہونے سے ضائع ہوگیا، جبکہ منگوانے والی کمپنی نے انکوائری کرنے کی درخواست دے دی  ہے ۔