لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ اور اپوزیشن رکن اعجاز شفیع میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اعجاز شفیع نے کہا کہ ان کو ہمارے تین سالوں کی بہت تکلیف ہوتی ہے خود یہ چالیس سال سے صوبہ میں مسلط ہیں، چالیس سالوں میں انہوں نے ملک کے لئے کیا کیا جو یہ صرف تین سال پر تنقید کرتے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سالوں سے سسٹم چل رہاتھا ان کے تین سالوں میں تو سسٹم ہی بیٹھ گیا، جو سسٹم پی ٹی آئی دور میں بیٹھا اسے ری سٹارٹ کرنے کے لئے ہمیں دوبارہ کوشش کرنا ہوگی۔