لاہور: 14 سال بعد طلاق، خاتون کی دوبیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش

Published On 16 May,2024 11:32 am

لاہور: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون نے شوہر کے طلاق دینے پر دو بیٹیوں سمیت خودکشی کرنے کی کوشش کی ،واقعے میں ایک بیٹی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ پیپلز کالونی شاہدرہ میں پیش آیا، خاتون کا خاوند دبئی میں رہائش پذیر ہے، خاوند نے 14 سال بعد طلاق دی جس پر خاتون نے دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک بیٹی جانبر نہ ہوسکی جبکہ دوسری بیٹی اور خاتون کی حالت تشویش ناک ہے ۔