ہاکی ٹیم کی آرمی چیف سے ملاقات، جنرل عاصم منیر نے کارکردگی کو سراہا

Published On 17 May,2024 07:07 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےجی ایچ کیومیں پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں پی ایچ ایف کےصدرطارق حسین اوردیگرعہدیداران بھی شریک تھے،آرمی چیف نےقومی ہاکی ٹیم کی شاندارکارکردگی کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ٹیم کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے اور بھرپورتعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ملاقات کے آخر میں پی ایچ ایف کے صدر اور ٹیم نے ملاقات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔