اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج رہے گا تاہم شام یا رات کے وقت بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو، جیکب آباد، دادو 49، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔