کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت نے پیمرا، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، پیمرا، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر 6 جون تک جواب جمع کرائیں، عدالت نے پیمرا کو کورٹ رپورٹرز اور ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا۔
تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا کورٹ رپورٹرزعدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کے دوران انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔