نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Published On 31 May,2024 03:45 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

 سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ  ترتیب دیا گیا ہے ، پانچ رکنی لارجر بینچ 6 جون کو دن ساڑھے گیارہ بجےحکومت کی طرف سے دائر اپیلیوں پر سماعت کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے عمران خان نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا، تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔