پی ٹی آئی ٹویٹ کو 'اون' کرے یا نہ کرے، تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا: عطا تارڑ

Published On 31 May,2024 11:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایک بیانیہ چلانےکی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی ٹویٹ کو 'اون' کرے یا نہ کرے، تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پوچھ گچھ توہوگی کہ کس نے ٹویٹ کا کہا تھا؟ جو چیز پسند نہ آئے کہہ دو کرنے والا بندہ ملک میں نہیں، ملک سے باہر ہے، بیانیہ بنا کر پذیرائی کی اُمید کی گئی مگر ردعمل الٹا آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات پرانصاف ہونا چاہئے، سپیکر پنجاب اسمبلی

انہوں نے کہا کہ قول وفعل میں تضاد اورآدھی چیزوں کوجھٹلانا شروع دن سے ان کی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی کےاکاؤنٹ سے جس ٹویٹ کو پذیرائی ملے اسے تسلیم کرتے ہیں، جس ٹویٹ پر تنقید ہو اسے کہتے ہیں میں نے نہیں کیا۔