اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10 جولائی تک طلب کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں میں سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور دیگر وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت عالیہ نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹس معطل کردیئے اور کہا کہ پٹیشنرز کو پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔