اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی والا نیب ترامیم کیس براہ راست نشر نہ کرنے کے فیصلہ پر جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔
جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ 13 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کیس براہ راست نشر کرنا ضروری ہے، نیب ترامیم کیس پہلے براہ راست نشر ہو چکا۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی پیشی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد 184 تین کے تمام مقدمات بینچ ون سے لائیو دکھائے گئے۔
اختلافی نوٹ میں لکھا گیا نیب ترامیم کیس میں اپیل بھی 184 تین کے کیس کیخلاف ہے۔