لاہور:(دنیا نیوز) اگلے سال کے مالی بجٹ میں بھی پنجاب کے سرکاری سکولوں کو نظر انداز کردیا۔
ذرائع کے مطابق سکولوں میں نئے کمرے اور تعمیرو مرمت کے لیے خاطر خواہ بجٹ نہ رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے ، ترقیاتی بجٹ کا زیادہ حصہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پیما اتھارٹی کو دیا جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سکولوں میں خطرناک عمارتوں کی تعمیرو مرمت پر دو سے تین ارب روپے ہی خرچ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ اگلے مالی سال کے لیے سکول ایجوکیشن کو 50 ارب روپے تک ملنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو تیس ارب روپے ، پیما اتھارٹی کو پانچ ارب روپے سے زیادہ ملنے کی توقع ہے۔